عام و خاص

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ہر شخص، ہر ایک، ادنٰی و اعلٰی، غریب اور امیر، ہر طبقے کے لوگ، سب لوگ۔  دل میں ہمارے یار ہی کا ہے مقام خاص خلوت کی یہ جگہ ہے نہ ہوں جمع عام خاص      ( ١٨٧٥ء، نظم درد مند، ٨٧ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'عام' کے بعد 'و' بطور حرف عطف لگانے کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم صفت 'خاص' لگانے سے مرکب 'عام و خاص' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر